نئی دہلی، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج ایک فلمی گانے کے بول کی مدد سے دارالحکومت اور ارد گرد کے علاقوں میں پھیلے فضائی آلودگی کے خطرناک سطح کی وجہ سے عام آدمی کو ہو رہی مشکلات کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر بالواسطہ ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا بتائیں گے صاحب،سب جان کر انجان کیوں ہیں؟ انہوں نے ٹویٹ کر کہا سینے میں جلن، آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے / اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے / کیا بتائیں گے صاحب، سب جان کر انجان کیوں ہے ۔ راہل گاندھی نے یہ الفاظ دراصل ’’ گمن ‘‘ فلم کے لئے لکھی گئی شہریار کی غزل سے لئے ہیں۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے فضائی آلودگی کی سطح اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ تمام طبقات کے لئے پریشانی کی وجہ بن گئی ہے ۔ کانگریس نائب صدر گزشتہ کچھ دنوںی سے وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پر نشانہ لگانے کے لئے شعر و شاعری کا سہارا لے رہے ہیں۔